قومی اسمبلی میں چار بلوں کی منظوری سے عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع قانونی نظام سے متعلق وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد ہو گیا ہے ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں چار بلوں کی منظوری سے عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع قانونی نظام سے متعلق وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد ہو گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے خواتین کی جائیداد کے حقوق، قانونی …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں چار بلوں کی منظوری سے عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع قانونی نظام سے متعلق وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد ہو گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے خواتین کی جائیداد کے حقوق، قانونی امداد اور وراثتی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کرتے ہوئے 4 اہم بلوں کی منظوری دیدی ہے جو کہ ایک جامع قانونی نظام کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہے جس میں عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہو۔