قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل 2025 مشترکہ اجلاس میں زیر غور لانے کی تحریک منظور کرلی

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل 2025 مشترکہ اجلاس میں زیر غور لانے کی تحریک منظور کرلی۔منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 154 کے ذیلی قاعدہ 7 کے تحت تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ اور سینیٹ میں پیش ہونے کے 90 دن کے …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل 2025 مشترکہ اجلاس میں زیر غور لانے کی تحریک منظور کرلی۔منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 154 کے ذیلی قاعدہ 7 کے تحت تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ اور سینیٹ میں پیش ہونے کے 90 دن کے اندر سینیٹ کی جانب سے منظور نہ کئے جانے والے بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل 2025 دستور کے آرٹیکل 70 کی شق 3 کی رو سے منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے۔ایوان نے اس کی منظوری دے دی۔