اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کے امتناع وتحفظ بل 2025 کی منظوری دیدی۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان نے گھریلو تشدد کے امتناع وتحفظ بل 2025 پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے اجازت دیدی۔ بل کی محرک شرمیلافاروقی نے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت مانگی جس کی ایوان نے منظوری …
قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کے امتناع وتحفظ بل 2025 کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے گھریلو تشدد کے امتناع وتحفظ بل 2025 کی منظوری دیدی۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان نے گھریلو تشدد کے امتناع وتحفظ بل 2025 پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے اجازت دیدی۔
بل کی محرک شرمیلافاروقی نے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت مانگی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔وزیرپارلیمانی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ گھریلو تشدد کے حوالہ سے بل اسلام کے منافی نہیں ہے اورصوبوں نے پہلے سے ہی اس کی منظوری دی ہے۔








