اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ کی)صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک پیش کی کہ قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ ایکٹ 1994 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ (ترمیمی) بل 2026 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کر وہ صورت میں فی …
قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ کی)صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ کی)صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک پیش کی کہ قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ ایکٹ 1994 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ (ترمیمی) بل 2026 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کر وہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا۔بل کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن ر کن نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گنتی کرانے کی ہدایت کی۔کورم پورانہ ہونے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔








