قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے جمعرات تک ملتوی

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے جمعرات کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔ پہلی بار کورم پورا نکلا لیکن دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا گیا۔ بعدازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو گنتی کرنے پر …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے جمعرات کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔

پہلی بار کورم پورا نکلا لیکن دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا گیا۔

بعدازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو گنتی کرنے پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس کی کارروائی جمعرات 9 اکتوبر شام 5 بجے تک ملتوی کر دی۔