قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کااجلاس

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کااجلاس پیر کورکن قومی اسمبلی اور چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ’’پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل، 2026‘‘ (سرکاری بل) پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس کے مختلف پہلوئوں پر بحث کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کااجلاس پیر کورکن قومی اسمبلی اور چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ’’پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل، 2026‘‘ (سرکاری بل) پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس کے مختلف پہلوئوں پر بحث کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے وزارت اور وفاقی وزیر کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروائی کہ اس بل کے مسودے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی قانون سازی کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، لہٰذا تجویز دی گئی کہ بل کے مسودے پر سید نوید قمر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ مشاورت کی جائے ، اگر کوئی ترامیم تجویز کی جائیں تو بل کو مزید غور و خوض کے لیے دوبارہ قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

وفاقی وزیر کے علاوہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی احمد عتیق انور، عمار احمد خان لغاری، ذوالفقار علی بھٹی، گل ناز شہزادی، سید علی قاسم گیلانی، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، صادق علی میمن، شرمیلا صاحبہ فاروقی ہاشم،احمد سلیم صدیقی اور پلّین بلوچ موجود تھے۔ وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

مزید خبریں