اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے وفد نے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی سربراہی میں وفد نے دورہ ترکی کے دوران ترکی کی پارلیمانی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقاتیں کی ہیں۔ وفد میں کمیٹی کے اراکین محمد خان ڈاہا، سیّد محمد عاشق حسین شاہ، محمد معین وٹو، عامرہ خان، میر شبیر علی بجرانی، محمد طلال چوہدری اور …
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے وفد کی ترک پارلیمانی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے وفد نے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی سربراہی میں وفد نے دورہ ترکی کے دوران ترکی کی پارلیمانی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر ملاقاتیں کی ہیں۔ وفد میں کمیٹی کے اراکین محمد خان ڈاہا، سیّد محمد عاشق حسین شاہ، محمد معین وٹو، عامرہ خان، میر شبیر علی بجرانی، محمد طلال چوہدری اور سجاد حسین طوری شامل ہیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انقرہ پہنچنے پر وفد نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کارامان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارہ مثالی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ریاست کے ساتھ ساتھ عوام کی سطح پر تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، 15 جولائی 2016ءکے بعد جب ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی گئی سب سے پہلے یکجہتی کا پیغام پاکستان کی طرف سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ تجارت اور کاروباری شراکت داری بڑھانے اور دفاعی صنعت کے شعبہ میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔









