قومی اسمبلی کے سٹرٹیجک پلان سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے متعلق امور کو نمٹانے میں پیش رفت کیلئے قانون سازی اور قانون کے عمل میں بہتری کا موقع ملے گاصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سٹرٹیجک پلان سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے متعلق امور کو نمٹانے میں پیش رفت کیلئے قانون سازی اور قانون کے عمل میں بہتری کا موقع ملے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے سٹرٹیجک پلان کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے پارلیمنٹ کوموثر بنانے …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سٹرٹیجک پلان سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے متعلق امور کو نمٹانے میں پیش رفت کیلئے قانون سازی اور قانون کے عمل میں بہتری کا موقع ملے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے سٹرٹیجک پلان کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے پارلیمنٹ کوموثر بنانے کے منصوبے کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سٹرٹیجک پلان سے نہ صرف موثر قانون سازی کی سہولت میسر آئے گی بلکہ کمیٹیوں کی فعالیت میں بھی اضافہ ہو گا۔