قومی انٹر ریجنل انڈر19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) آٹھ میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچز ( آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گروپ اے میں کے آر ایل گراو¿نڈ، راولپنڈی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا، نیشنل کرکٹ گراو¿نڈ، اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچز ( آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گروپ اے میں کے آر ایل گراو¿نڈ، راولپنڈی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا، نیشنل کرکٹ گراو¿نڈ، اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ڈائمنڈ کرکٹ گراو¿نڈ، اسلام آباد میں فیصل آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگاجبکہ پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا،گروپ بی میں ایس بی پی گراو¿نڈ کراچی میں ایبٹ آباد اور کراچی بلیو کا مقابلہ ہوگا، یوبی ایل گراو¿نڈ کراچی میں لاہور بلیو اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، این بی پی گراو¿نڈ میں ملتان اور سالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ایم سی گراو¿نڈ میں بہاولپور اور لاڑکانہ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔