قومی انڈر 21ہاکی ٹیم یورپ کے کامیاب دورہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئی دورہ یورپ سے ٹیم کو کافی تجربہ حاصل ہوا ہے، مینجربریگیڈیئر (ر) خالد مختار فارانی دورہ یورپ میں جونیئر ہاکی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،شہباز سینئر لاہور۔3 ستمبر(اے پی پی )قومی انڈر 21ہاکی ٹیم یورپ کے کامیاب دورہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح لاہور پہنچ گئی، وطن …
قومی انڈر 21ہاکی ٹیم یورپ کے کامیاب دورہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئی
قومی انڈر 21ہاکی ٹیم یورپ کے کامیاب دورہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئی
دورہ یورپ سے ٹیم کو کافی تجربہ حاصل ہوا ہے، مینجربریگیڈیئر (ر) خالد مختار فارانی
دورہ یورپ میں جونیئر ہاکی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،شہباز سینئر
لاہور۔3 ستمبر(اے پی پی )قومی انڈر 21ہاکی ٹیم یورپ کے کامیاب دورہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح لاہور پہنچ گئی، وطن واپس پہنچنے والوں میں محمد دلبر ،اظفر یعقوب ،محمد عتیق بلال قادر ،علی رضا ،عاطف مشتاق ،ابوبکر محمود ،عماد شکیل بٹ( کپتان) ،جنید کمال ،شان ارشد ،رانا سہیل ریاض ،طلال خالد ،حسن انور ،فیضان مبشر علی ،محمد عثمان ، مینجر بریگیڈیئر (ر) خالد مختار فارانی ،کوچ ذیشان اشرف ،اسسٹنٹ کوچ محمد عرفان ،ویڈیو اینالسٹ زاہد علی اورنیوٹریشن غصنفر علی شامل ہیں ، ہیڈ کوچ طاہر زمان ذاتی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ آسکے وہ اگلے ہفتے آئیں گے، ٹیم کے مینجر بریگیڈیئر (ر) خالد مختار فارانی نے وطن واپسی پر اے پی پی کو بتایا کہ دورہ یورپ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ تھا جو کہ رواں سال کے آخر میں بھارت میں ہوگا، دورہ یورپ کامیاب رہا









