اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءمیں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سنٹرل ڈئریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 مارچ 2017ءتک قومی بچت کی مختلف سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی …
قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءمیں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سنٹرل ڈئریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 مارچ 2017ءتک قومی بچت کی مختلف سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کیلئے سرمایہ کاری کا ہدف 228 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ءکے لئے 218 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر دیئے جانے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ کی منظوری دی ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔








