قومی حکمت عملی کو جیو پولیٹکس سے جیو اکانومی میں تبدیل کرنے سے پاکستان اقتصادی مرکز بن گیا ہے، پروفیسر چینگ ژی ژونگ

بیجنگ۔5اپریل (اے پی پی):چین کی سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نےکہا کہ پاکستان کی قومی حکمت عملی کو جیو پولیٹکس سے جیو اکانومی میں تبدیل کرنے سے ملک ایک اقتصادی مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون پر مبنی کثیرالجہتی کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے نقطہ نظر اور رفتار کو بنیادی …

بیجنگ۔5اپریل (اے پی پی):چین کی سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نےکہا کہ پاکستان کی قومی حکمت عملی کو جیو پولیٹکس سے جیو اکانومی میں تبدیل کرنے سے ملک ایک اقتصادی مرکز بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون پر مبنی کثیرالجہتی کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے نقطہ نظر اور رفتار کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے لہٰذا پاکستان خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور رابطے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے او آئی سی ۔ سی ایف ایم کے غیر معمولی اجلاس اور او آئی سی ۔ سی ایف ایم کے 48 ویں اجلاس کی میزبانی کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امت مسلمہ کی یکجہتی ، تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی معاملات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بڑی تعداد میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ افغان مسئلے کے حل کے لیے اس کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوکرینی بحران کے بعد حق اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے ۔