قومی خبر رساں ادارے میں مسیحی ورکروں کے اعزاز میں کرسمس تقریب

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):قومی خبر رساں ادارے اے پی پی ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کے مسیحی ورکرز کے اعزاز میں ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّدہ عدیلہ رباب کاظمی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ادارہ کے سینئر افسران …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):قومی خبر رساں ادارے اے پی پی ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کے مسیحی ورکرز کے اعزاز میں ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّدہ عدیلہ رباب کاظمی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ادارہ کے سینئر افسران قمر اﷲ چوہدری، شفیق قریشی، عبدالجبار زکریا، محمد عظیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ ادارے کے دیگر جرنلسٹ اور نان جرنلسٹ ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اے پی پی کے زیر اہتمام ہر سال اپنے مسیحی ورکرز کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اے پی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّدہ عدیلہ رباب کاظمی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور مسیحی ورکروں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ مسیحی ملازمین کی طرف سے بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو شال پہنائی گئی۔