اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو سزا دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو آہستہ آہستہ تاہم یقینی سزا ملنا شروع ہو گئی ہے، نواز شریف کو پہلے سزا ملی ہے جبکہ …
قومی خزانہ لوٹنے والوں کو سزا دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے وفاقی وزیر شفقت محمود کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو سزا دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو آہستہ آہستہ تاہم یقینی سزا ملنا شروع ہو گئی ہے، نواز شریف کو پہلے سزا ملی ہے جبکہ آصف زرداری کو بھی جلد سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے رحمی سے لوٹ مار کرنے والوں کو اتنی ہی بے رحمی سے سزا ملنی چاہئے۔








