قومی رابطہ کمیٹی میں اتفاق رائے سے فیصلے ہوئے ہیں، بین الصوبائی سفر پر پابندی برقرار رہے گی، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی(این سی سی) میں اتفاق رائے سے فیصلے ہوئے ہیں، بین الصوبائی سفر پر پابندی برقرار رہے گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این سی سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی(این سی سی) میں اتفاق رائے سے فیصلے ہوئے ہیں، بین الصوبائی سفر پر پابندی برقرار رہے گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این سی سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضروری صنعتوں، خدمات اور خودکار کمپنیوں کا کام جاری رہے گا، اشیائے خوردونوش، دوائیں، فارمیسی، زراعت، ایندھن، میڈیا، بینکوں اور مخیر تنظیموں کی سپلائی چین کے حصہ اداروں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔