مقبوضہ بیت المقدس۔1اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ حکومت قومی سطح پر ہر ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ فوری ریلیف ہو، غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات ہوں یا پہلے سے جاری جامع اصلاحات کا سلسلہ ہو۔العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فلسطین عالمی برادری کی ان کوششوں کا خیرمقدم …
قومی سطح پر ہر ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، فلسطینی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس۔1اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ حکومت قومی سطح پر ہر ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ فوری ریلیف ہو، غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات ہوں یا پہلے سے جاری جامع اصلاحات کا سلسلہ ہو۔العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فلسطین عالمی برادری کی ان کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو جنگ بندی اور امن قائم کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔
محمد مصطفیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اداروں اور نافذ قوانین کو متحد کر کے عملی نتائج حاصل کیے جائیں تاکہ سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی کوششیں وہ حقائق ہیں جن پر فلسطینی ریاست کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، یہ تمام اقدامات بے دخلی، قبضے اور فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں ڈھال ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی سمت اہم پیش رفت ہیں جو عوام کی آزادی اور خودمختاری کی امیدوں کو حقیقت میں بدلیں گے۔ واضح رہے کہ منصوبے کے مطابق غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک فلسطینی کمیٹی اور بین الاقوامی ماہرین کے تحت چلایا جائے گا ۔









