بھکر ،معاشرتی اقدار کے خلاف کارروائی بھکر پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے لیا

بھکرپولیس تھانہ سٹی دریا خان نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 07 کس مرد وزن کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں سب انسپکٹر ناصر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ محلہ مہرآباد

بھکر۔ 10 اگست (اے پی پی):بھکرپولیس تھانہ سٹی دریا خان نے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 07 کس مرد وزن کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں سب انسپکٹر ناصر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ محلہ مہرآباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 07 مرد و خواتین کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عاطف ,طاہر ,دانیال ,سونیہ ،علشبہ,نورین اور نسرین شامل ہیں۔تھانہ سٹی دریا خان پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔