یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ نفسیات کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ نفسیات اور ORIC/BIC کے اشتراک سے فیل اینڈ ہیل سائیکولوجیکل سنٹر اور ہینڈی کیپ انٹرنیشنل اورہیومینٹی اینڈ انکلوژن نیز جرمن ادارہ جی آئی زیڈ نے مشترکہ طور پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا

ہری پور۔ 10 اگست (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ نفسیات اور ORIC/BIC کے اشتراک سے فیل اینڈ ہیل سائیکولوجیکل سنٹر اور ہینڈی کیپ انٹرنیشنل اورہیومینٹی اینڈ انکلوژن نیز جرمن ادارہ جی آئی زیڈ نے مشترکہ طور پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ نفسیات اور پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ہری پور کے 25 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر ساجد محمود علوی تھے جو شعبہ نفسیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور فیل اینڈ ہیل سائیکولوجیکل سنٹر کے سی ای او ہیں۔ اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے شرکت کی۔ ہینڈی کیپ انٹرنیشنل کے پراجیکٹ آفیسر ریحان کی موجودگی میں شرکاء میں ”مینٹل ہیلتھ کٹس“ ذہنی صحت سے متعلق کٹس تقسیم کی گئیں۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے یہ کٹس باضابطہ طور پر طلباء و طالبات کے حوالہ کیں۔پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے ڈاکٹر ساجد محمود علوی اور ہینڈی کیپ انٹرنیشنل و جی آئی زیڈ کی انتظامی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ طلباء و طالبات نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مینٹل ہیلتھ کٹس ان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گی اور فیلڈ ورک کے دوران بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ تقریب میں اورک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس طرح کے عملی اور مفید تربیتی پروگرام کے انعقاد پر فیل اینڈ ہیل ہینڈی کیپ انٹرنیشنل، جی آئی زیڈ اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔