قومی سلامتی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے ایک روزہ مشاورتی اجلاس اور کانفرنس (کل) ہو گی

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے شعبے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام قومی سلامتی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے ایک روزہ مشاورتی اجلاس اور کانفرنس کا انعقاد (کل) منگل کو ہو گا۔ یہ کانفرنس پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں تین ہم نشستوں کے دوران ملک کے اہم سلامتی اداروں، تھنک ٹینکس، شعبہ تعلیم اور …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے شعبے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام قومی سلامتی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے ایک روزہ مشاورتی اجلاس اور کانفرنس کا انعقاد (کل) منگل کو ہو گا۔ یہ کانفرنس پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں تین ہم نشستوں کے دوران ملک کے اہم سلامتی اداروں، تھنک ٹینکس، شعبہ تعلیم اور نجی شعبہ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے تحقیقاتی اداروں کے ماہرین امن کا سفر، قومی اتحاد و یکجہتی، تہذیبی اور مذہبی تناﺅ اور امن، جمہوریت اور ترقی کے عنوان پر اظہار خیال کریں گے۔ مشاورتی اجلاس اور کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال خطاب کریں گے۔ افتتاحی سیشن سے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ بھی خطاب کریں گے جبکہ اختتامی سیشن سے سینٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی اور سینیٹر مشاہد حسین سیّد خطاب کریں گے۔

مزید خبریں