اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاست تاجکستان کے درمیان تعلیم اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونونوف سے ملاقات کے …
قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ کی تاجک سفیر شیرعلی جونونوف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاست تاجکستان کے درمیان تعلیم اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونونوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے قریبی، برادرانہ اور کثیرجہتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور تاجکستان ایک دوسرے کو سٹرٹیجک شراکت دار تصورکرتے ہیں۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیرکے حالیہ دورہ تاجکستان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں اور پاکستان تاجکستان کے ساتھ رابطوں کو وسعت دینے کے بے شمار مواقع رکھتا ہے جس سے تاجکستان کواستفادہ کرنا چاہئے۔ تاجک سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ دورہ تاجکستان پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔








