نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برازیل کے وزیر خارجہ سفیر مورو ویئرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔جمعرات کو دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ نے امریکہ-ایران معاملے میں ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار اور کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برازیل کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برازیل کے وزیر خارجہ سفیر مورو ویئرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔جمعرات کو دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ نے امریکہ-ایران معاملے میں ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار اور کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مبارکباد بھی دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سائوتھ سائوتھ تعاون کے فروغ اور امن و استحکام کے لئے برازیل کے اہم کردار اور عزم کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل اور اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا جبکہ کثیرالجہتی نظام، مذاکرات اور سفارتکاری کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان-برازیل تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے برازیل کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس پر برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویئرا نے بھی انہیں برازیل کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








