پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 254.60 پوائنٹس کی کمی سے 176591.76 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 254.60 پوائنٹس کی کمی سے 176591.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 665.194 ملین حصص کا کاروبار ہواجن کی مجموعی مالیت 30.791 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت گزشتہ روز کے 19.815 ٹریلین روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 19.787 ٹریلین روپے رہ گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،312 کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 221.431 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد ایف نیٹ ایکویٹیز کے 25.116 ملین اور گلوب ریزیڈنسی کے 18.821 ملین حصص کے سودے ہوئے۔نمایاں منافع حاصل کرنے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 197 روپے کے اضافے سے 17797 روپے جبکہ سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے حصص 127.76 روپے بڑھ کر 1880.04 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب نمایاں خسارہ اٹھانے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص 113.97 روپے کمی سے 25160 روپے جبکہ سیفائر فائبرز لمیٹڈ کے حصص 39.72 روپے کمی سے 1053.02 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 29.18 پوائنٹس کی بہتری سے 52467.40 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 774.72 پوائنٹس کی کمی سے 249569.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔