اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جن کی حق خود ارادیت کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ پیر کو ”مقبوضہ کشمیر میں …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جن کی حق خود ارادیت کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ پیر کو ”مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اب اقدامات کا وقت“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں سے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطہ میں استحکام کیلئے مداخلت کرے، پاکستان مسئلہ کشمیر پر بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاںہے کیونکہ ایسے تنازعات طاقت کے استعمال کے ذریعے حل نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، نسل نو کو آزادی کیلئے جدوجہد وراثت میں ملی ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا، کشمیری ہمارا اپنا خون ہیں اور ہم ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی مدد کریں گے۔









