قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے زیرتربیت افسران کی ملاقات

129
APP10-08 ISLAMABAD: November 08 - National Security Adviser, Lt. Gen (Retd) Nasser Khan Janjua in a meeting with a delegation of under training officers from Foreign Services Academy. APP

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ سے منگل کے روز فارن سروسز اکیڈمی کے زیرتربیت افسران نے ملاقات کی۔ مشیر نے افسران کے گروپ کو قومی سلامتی کے تناظر میں مجموعی جائزہ پیش کیا۔ زیرتربیت افسران کو نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں بریف کیا۔ فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی سلامتی کے مشیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارتکار ملک کے دفاع میں صف اول کا کردارادا کرتے ہیں اس لئے ان کیلئے قومی سلامتی کے متعلق امور بارے تازہ ترین معلومات بہت اہم ہوتی ہیں اس موقع پر سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔