اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر پاکستان کی سول و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں، عسکری قیادت جمہوری نظام کی مکمل حمایت کر رہی ہے اور اس نے ملک سے وبائی مرض کوویڈ۔19، ٹڈی دل اور دیگر دیگر قدرتی آفات کے خاتمہ کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ بدھ کو …
قومی سلامتی کے معاملات پر پاکستان کی سول و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں،معاون خصوصی برائے سیاسی امور
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر پاکستان کی سول و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں، عسکری قیادت جمہوری نظام کی مکمل حمایت کر رہی ہے اور اس نے ملک سے وبائی مرض کوویڈ۔19، ٹڈی دل اور دیگر دیگر قدرتی آفات کے خاتمہ کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات پر فوج کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں اور انہوں نے قومی خزانے کو بڑی بے رحمی کے ساتھ لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ نئے دستاویزی شواہد سے ظاہر ہوتا ہےکہ شریف خاندان نے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔









