قومی شاہراہوں پر شدید دھند، حد نگاہ 10میٹر رہ گئی

اسلام آباد ۔ 22دسمبر(اے پی پی) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ملتان سے خانیوال تک شدید دھند کے باعث موٹرے وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔لاہور ٹھوکر نیاز بیگ ، چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، مانگاہ منڈی، پتوکی، حبیب آباد رینالہ، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، میر داد مانی ، پھولنگر، چیچہ وطنی کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، …

اسلام آباد ۔ 22دسمبر(اے پی پی) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ملتان سے خانیوال تک شدید دھند کے باعث موٹرے وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔لاہور ٹھوکر نیاز بیگ ، چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، مانگاہ منڈی، پتوکی، حبیب آباد رینالہ، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، میر داد مانی ، پھولنگر، چیچہ وطنی کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودہراں، بہاولپور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ملتان موٹروے ایم ۔3 لاہور سے عبدالحکیم تک شدید دھند کے باعث عار ضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10میٹر تک ہو کر رہ گئی۔ گوجرانوالہ میںجی ٹی روڈ پر کالاشاہ کاکو ، مریدکے ، سادھوکی، کامونکی سے چندا قلعہ تک شدید دھند حد نگاہ 50میٹر جبکہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔سرگودھا اور بہاولنگر میں شدید دھند ہے۔ فیصل آباد موٹروے ایم۔ 3کوفیض پور انٹرچینج سے درکھانا ٹول پلازہ اور موٹروے ایم۔ 4 فیصل آباد سے وریام تک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ قوی شاہراہوں پر مختلف علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر سے بھی رہ گئی ہے لہٰذا وہ دوران سفر فوگ لائٹوں کا استعمال کرتے ہوئے قافلوں کی صورت میں سفر کرین۔ انہوں نے مذید کہا کہ شہری سفر سے قبل ہیلپ لائن 130سے رابطہ کر کے دھند سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں۔

مزید خبریں