اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):قومی فلم انڈسٹری کیلئے یادگار گیت گانے والے گلوکار سلیم رضا برسی منگل 25 نومبر کو منائی گئی۔انہوں نے 1950 اور 60 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری کو یادگار گیت گائے۔وہ 4 مارچ 1932 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ سلیم رضا کو کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1955 میں فلم نوکر سے …
قومی فلم انڈسٹری کیلئے یادگار گیت گانے والے گلوکار سلیم رضا برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):قومی فلم انڈسٹری کیلئے یادگار گیت گانے والے گلوکار سلیم رضا برسی منگل 25 نومبر کو منائی گئی۔انہوں نے 1950 اور 60 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری کو یادگار گیت گائے۔وہ 4 مارچ 1932 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ سلیم رضا کو کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔
انہوں نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1955 میں فلم نوکر سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم قاتل کے گیت گا کر وہ بہت زیادہ مقبول ہو گئے۔انہیں اصل شہرت 1957 میں فلم "سات لاکھ” کے گیت "یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں” سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں کو اپنے گیتوں سے مزئین کیا جن میں اے دل کسی کی یاد میں، جان بہاراں رشک چمن اور کہیں دو دل جو مل جاتے جیسے متعدد یادگار نغمات شامل ہیں۔
خوبصورت آواز کے مالک سلیم رضا 25 نومبر 1983 کو گردے فیل ہونے کے باعث 51 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے۔ سلیم رضا کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نگار ایوارڈ سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی برسی کے موقع شوبز انڈسٹری، گلوکار برادری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔








