قومی مقابلہ حسن خطاطی کےلئے 90 شہ پاروںکا انتخاب کر لیا گیا، عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں قومی مقابلہ حسن خطاطی کےلئے ملک بھر سے موصول ہونے والے 309 فن پاروں میں سے 90 شہ پاروںکا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بدھ کو گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تمام فن پارے خطاطی کے تین اسلوب پر تیار ہوئے ہیں۔ ان میں سے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں قومی مقابلہ حسن خطاطی کےلئے ملک بھر سے موصول ہونے والے 309 فن پاروں میں سے 90 شہ پاروںکا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بدھ کو گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تمام فن پارے خطاطی کے تین اسلوب پر تیار ہوئے ہیں۔ ان میں سے ہر خط پر انعامات رکھے گئے ہیں۔ ماہرخطاطوں پر مشتمل جیوری چنے گئے 90 فن پاروں میں سے 18 بہترین شہ پاروں کا انتخاب کرکے اول، دوم، سوم کے علاوہ دیگر انعامات کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور دیگر دور دراز علاقوں کے نوجوان خطاطوں کے نہایت شاندار فن پارے موصول ہوئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں فن پاروں کا آنانہایت ہی حوصلہ افزا اور اطمینان بخش ہے۔

مزید خبریں