قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر محمد ریاض اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد

79

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر محمد ریاض اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ انتخابات میں کامیابی نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ پر صحافی برادری کی بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

پیر کوقومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر محمد ریاض،جنرل سیکرٹری طیب عثمان،نائب صدر محمد عرفان اور دیگر نو منتخب عہدیدار صحافی برادری کے حقوق و بہبود کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے توقعات پر پورا اتریں گے اوران کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔