راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نئی کامیابیوں کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور کوشش ہے کہ سال 2026 کا آغاز ورلڈ کپ جیت کر یادگار بنایا جائے۔ سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسپن باؤلنگ کے شعبے میں …
قومی ٹیم نئی کامیابیوں کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور کوشش ہے کہ سال 2026 کا آغاز ورلڈ کپ جیت کر یادگار بنایا جائے، سلمان علی آغا

مزید خبریں
راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نئی کامیابیوں کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور کوشش ہے کہ سال 2026 کا آغاز ورلڈ کپ جیت کر یادگار بنایا جائے۔ سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسپن باؤلنگ کے شعبے میں محمد نواز، ابرار احمد، عثمان طارق اور صائم ایوب بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں اور امید ہے کہ آگے بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے انتخاب کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ٹیم میں ایسی صلاحیت موجود ہے کہ وہ 200 سے زائد رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتی ہے تاہم سری لنکا کی پچز پر زیادہ بڑے اسکور متوقع نہیں، اگر وہاں 200 رنز بنتے ہیں تو ہماری ٹیم یہ ہدف بنانے اور حاصل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔
سلمان آغا نے آل راؤنڈر محمد نواز کی شاندار واپسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا ہے۔ سابق نائب کپتان شاداب خان کے حوالے سے سلمان آغا نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار آل راؤنڈر ہیں اور متعدد ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو انہیں اسکواڈ کا حصہ ضرور بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے چار اسپنرز کو کھلانے کا امکان بھی موجود ہے۔ اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا تاہم وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے بیشتر سیریز اپنے نام کیں۔ سلمان آغا نے کہا کہ بطور کپتان ابتدا میں دباؤ کا سامنا تھا مگر اب انہیں دباؤ برداشت کرنے کا بہتر تجربہ ہو چکا ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی یکجا ہو کر بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔








