قومی ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کرے گی

9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) قومی ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 17 سے 22 جون تک ملائیشیاء میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ کے لئے فیڈریشن نے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں سارہ منصور، سارا محبوب، مہک کھوکھر اور نور مالک شامل ہیں۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے، ٹرائلز میں 6 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے تین روزہ ٹرائل کے بعد انہی میں سے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے ایونٹ میں 8 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چین، کرغزستان، نیوزی لینڈ، پاکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہے۔ نور مالک کو پہلی مرتبہ فیڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔