راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں صعیب مقصود کی 87 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت فیصل آباد نے لاہور بلیوز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، خرم شہزاد …
قومی ٹی ٹونٹی کپ، صعیب مقصود کی 87 رنز کی طوفانی اننگز، فیصل آباد نے لاہور بلیوز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں صعیب مقصود کی 87 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت فیصل آباد نے لاہور بلیوز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، خرم شہزاد نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر لاہور بلیوز کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، عمر امین اور زین عباس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، صعیب مقصود میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو کھیلے گئے ٹی ٹونٹی کپ کے 22 ویں میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان عمر امین اور زین عباس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، عمر امین 67 اور زین 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، سہیل تنویر 32 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، تاج ولی، اسد رضا اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فیصل آباد نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، 32 کے سکور پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد صعیب مقصود نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 43 گیندوں پر 6 چھکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 108 تک پہنچا دیا،








