قومی ٹی ٹونٹی کپ (کل) شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ (کل) بدھ سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ (کل) بدھ سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔