قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت

دمبولا۔10جنوری (اے پی پی):قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم نے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن میں کپتان سلمان علی آغا، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان مرزا، عبدالصمد اور خواجہ نافع شریک ہوئے۔ سیشن کے دوران کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ فیلڈنگ کے مختلف پہلوؤں پر بھی توجہ …

دمبولا۔10جنوری (اے پی پی):قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم نے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن میں کپتان سلمان علی آغا، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان مرزا، عبدالصمد اور خواجہ نافع شریک ہوئے۔

سیشن کے دوران کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ فیلڈنگ کے مختلف پہلوؤں پر بھی توجہ دی گئی۔ ٹریننگ کا مقصد آئندہ میچ سے قبل کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کو بہتر بنانا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔