اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز (آج) جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جا ئینگے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ …
قومی ٹی 20-کرکٹ کپ (آج) شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز (آج) جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جا ئینگے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی وائٹس اور بلیو، لاہور وائٹس اور بلیو، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں۔









