قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور نے اسلام آباد کو36 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور نے اسلام آباد کو36 رنز سے ہرا دیا۔ پیر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر پشاور کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے …

راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور نے اسلام آباد کو36 رنز سے ہرا دیا۔ پیر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر پشاور کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، رفعت اللہ میمن نے 51 گیندوں پرنو چوکوں کی مدد سے 66 رنز، صہیب مقصود نے 22 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنزاور اسرار اللہ نے 33 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے، جنید خان نے 39 رنز دے کر دو اور عبدالرحمن نے 23 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

Leave a Reply