قومی کبڈی ٹیم ایشین بیج گیمز میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) 8 رکنی قومی کبڈی ٹیم ایشین بیج گیمز میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایشین بیچ گیمز 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام میں منعقد ہوں گے جس میں 6کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) 8 رکنی قومی کبڈی ٹیم ایشین بیج گیمز میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایشین بیچ گیمز 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام میں منعقد ہوں گے جس میں 6کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت 6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا تاکہ ایونٹ میں وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرسکیں۔

Leave a Reply