اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان واپڈ کی ٹیم چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ ان ٹیموں میں دفاعی …
قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان واپڈ کی ٹیم چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ ان ٹیموں میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے تمام ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔









