ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر کی زیر صدارت اجلاس، ارلی وارننگ سسٹم اور گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کے خطرات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر شکیل اکبر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ارلی وارننگ سسٹم اور گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کےخطرات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ایبٹ آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر شکیل اکبر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ارلی وارننگ سسٹم اور گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کےخطرات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان اپر کے مطابق اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ممکنہ مون سون بارشوں و گلیشیائی جھیل کے خطرات کے پیش نظر اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں اور باہمی رابطے کو موثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ارلی وارننگ پیغامات بروقت متعلقہ اداروں اور عوام تک پہنچائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ رہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر کوہستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔