ڈکیت گینگ ٹریس، اہم رکن گرفتار کر کےگن پوائنٹ پر لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقد رقم سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا
مظفرگڑھ ،ڈکیت گینگ کا اہم رکن گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد،ترجمان پولیس

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ڈکیت گینگ ٹریس، اہم رکن گرفتار کر کےگن پوائنٹ پر لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقد رقم سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا،پولس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایات پر سٹی مظفرگڑھ پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے گینگ کا اہم رکن جو کہ 2 درجن سے زائد ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں کو گرفتار کر لیا، ڈکیت اسداللہ جس کا تعلق ضلع ملتان سے ہے، اس نے مظفرگڑھ شہر میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار وارداتیں کیں۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد ظفر وٹو کی نگرانی میں سٹی پولیس نے شب و روز محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خطرناک گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے اہم رکن کو گرفتار کیا، جس سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کروالیا، گینگ میں ملوث دیگر کارندوں کی گرفتاری کےلئے سپیشل پولیس ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے لوٹی گئی نقد رقم مدعیان میں تقسیم کی اور پولیس ٹیم کو بہترین کارروائی پر شاباش دی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کےلئے شب و روز کوشاں ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے








