نوشہرہ ورکاں خستہ حال اور خطرناک عمارتیں خالی کر کے تعمیر مرمت سے خود کو محفوظ بنائیں ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی

کاہنہ لاہور میں ایک نجی اکیڈمی کی خستہ حال عمارت گرنے کے واقعہ کے بعد پنجاب بھر ادارے حرکت میں ا گئے اور نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی افس چیف آفیسر کی جانب سے جاری آگاہی پمفلٹ کے ذریعے متنبع کیا گیا ہے

نوشہرہ ورکاں۔01 جولائی (اے پی پی):کاہنہ لاہور میں ایک نجی اکیڈمی کی خستہ حال عمارت گرنے کے واقعہ کے بعد پنجاب بھر ادارے حرکت میں ا گئے اور نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی افس چیف آفیسر کی جانب سے جاری آگاہی پمفلٹ کے ذریعے متنبع کیا گیا ہے کہ تحصیل بھر میں اگر کسی کا مکان یا ڈیرہ ۔و دیوار خستہ حال اور خطرناک صورت میں ہے تو خالی کر دیں اور اسکی مرمت یا تعمیر کے لیے مقامی متعلقہ ادارے سے اجازت لیکر اسکی تعمیر مرمت کروائیں تاکہ انسانی جانوں کو کسی بھی مشکل وقت سے پہلے محفوظ بنایا جائے اور اس قسم کی غفلت اور لاپرواہی پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت مختلف اقسام میں جرمانہ سزا و قید کا بھی سامنا ہو سکتا ہے خود محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بنائیں ۔یاد رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش انے والے واقعہ سے قیامت صغریٰ کا منظر تھا جو ایک نجی ٹیوشن سنٹر کی چھت اچانک گرنے سے علم کی پیاس بجھانے والے 14 معصوم بچے زندگی کے چراغ گل ہو گئے جبکہ کئی بچے شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج اور یہ منظر ہر دیکھنے والے کو خون کے آنسو رلا رہا ہے۔ ایک بدقسمت اور ممتا کی ماری ماں ہسپتال کے راہداریوں میں دھاڑیں مار کر روتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ میرے تین ہی تو بچے تھے، تینوں ہنستے کھیلتے ٹیوشن گئے تھے اور اب تینوں ہی مجھے چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہو گئے. اس دلخراش واقعے سے ملک میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں تو موقع پر موجود تھیں لیکن ماؤں کی گودیں اجڑنے کا یہ نقصان کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ پاک ان معصوم بچوں کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد اور کامل شفا دے

مزید خبریں