لاہور۔24جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے لئے روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی، ڈربی پہنچنے پر قومی سکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی سکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز …
قومی کرکٹ ٹیم جمعہ کو لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگی،ترجمان پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔24جون (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے لئے روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی، ڈربی پہنچنے پر قومی سکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی سکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا، اس دوران قومی سکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے بتایاقومی سکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائےگا۔اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے بتایاڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم 25 تا 27 جون روم آئسولیشن میں رہے گی۔
پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایاقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 27 جون کو وہاں کے مقامی وقت صبح 10 بجے پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو ہی ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 28 جون صبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا۔پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت شاداب خان کاایک ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ29 جون صبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا اوراس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔انہوں نے بتایا30 جون کوصبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا اوراس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا اور ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔یکم جولائی کوصبح 11 بجے پچاس اوورز پر مشتمل پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز ہو گا،2 جولائی، بروز جمعہ کوکوئی کرکٹ یا میڈیا سرگرمی نہیں ہو گی، 3 جولائی، بروز ہفتہ کوصبح 11 بجے (انگلینڈ ٹائم) پچاس اوورز پر مشتمل دوسرے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز ہو گا۔4 جولائی کوصبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا۔5 جولائی صبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا۔
ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا جبکہ6 جولائی کوقومی کرکٹ ٹیم کی کارڈف روانگی ہو گی۔ قومی ون ڈے سکواڈز میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی(، حارث رو ف ،حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رو ف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب) شامل ہیں۔پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق25 جون کو ڈربی،6 جولائی کو کارڈف روانگی ہو گی۔8 جولائی کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں،10 جولائی کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز ، لندن میں،13 جولائی کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں،16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم میں،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز میں اور20 جولائی کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔








