قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل لاڈرہل کے براورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

لاڈرہل۔30جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل لاڈرہل کے براورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ بیٹرز نے خاص …

لاڈرہل۔30جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل لاڈرہل کے براورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور مختلف زاویوں سے شاٹس کھیلنے کی مشقیں کیں تاکہ حریف باؤلرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ کوچز نے تمام شعبوں میں بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔