راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم نے ہر میچ متحد ہو کر کھیلا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بے حد افسوس ہے، مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران …
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کی شاداب خان کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 جولائی (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم نے ہر میچ متحد ہو کر کھیلا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بے حد افسوس ہے، مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر لیگ سپنر شاداب خان بھی موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، میگا ایونٹ میں پوری ٹیم متحد ہو کر پاکستان کےلئے کھیل رہی تھی، بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد آخری چار میچز میں ہم نے شاندار کھیل پیش کیا، رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔








