قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کا سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کا تعاون کسی اثاثے سے کم نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سابق وزیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر بلیغ الرحمان نے معاشرے …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کا تعاون کسی اثاثے سے کم نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سابق وزیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر بلیغ الرحمان نے معاشرے سے ناخواندگی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے نہ صرف کمیشن کی مدد کی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی۔ رزینہ عالم نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے مختلف محاذوں پر جنگ لڑی ہے، خاص طور پر بالغوں کیلئے دور دراز علاقوں میں لٹریسی سنٹرز کا قیام قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کیلئے تعلیم کا انتظام، مدارس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری تعلیم کا اہتمام، نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام اور وفاقی دارالحکومت میں غیر رسمی تعلیم کے لئے سکولوں کے پائلٹ پروگرام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن نے متعلقہ اداروںکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور خواندگی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے غیر رسمی تعلیم اور ایڈوائزری کونسل کا قیام عمل میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تعلیم کے ذریعے ہنر سکھانے پر رہی ہے اور معاشرے کے نظرانداز لوگوںکو ہنرمند بنانے میں یہ طریقہ کار بہت کامیاب رہا ہے۔ سابق وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرنے پر قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا شکریہ ادا کیا۔