قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ماڑی پیٹرولیم نے گلگت بلتستان ، پولیس نے خیبرپختونخوا اے ، رینجرز نے خیبرپختونخوا بی اور ایئر فورس نے سندھ بی کو شکست دیدی

78
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ماڑی پیٹرولیم نے گلگت بلتستان ، پولیس نے خیبرپختونخوا اے ، رینجرز نے خیبرپختونخوا بی اور ایئر فورس نے سندھ بی کو شکست دے دی ۔ پی ایچ ایف اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں ، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے گلگت بلتستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 سے ہرا دیا ،

فاتح ٹیم کی طرف سے ارشد نے 4 اور ارباز سفیان نے 3 جبکہ عامر ستار ، حاشر اور علی نے دو ، دو گول کئے ۔ دوسرے میچ پولیس نے خیبر پختونخوا اے کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی ، پولیس کی جانب سے زائد خان نے دو اور جمیل بوستان نے ایک گول کیا ۔ تیسرے میچ میں رینجرز نے خیبرپختونخوا بی کو بآسانی 0-7 سے شکست دے دی ، رینجرز کے توصیف اقبال نے دو جبکہ سلمان ، داؤد ، ذیشان ، احمر اور شارون نے ایک ، ایک گول کیا جبکہ چوتھے میچ میں ائیر فورس نے سندھ بی کے خلاف 0-8 سے فتح حاصل کی ۔