وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعید غنی صاحب کی لا علمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کی ششماہی …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعید غنی صاحب کی لا علمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔ پیر کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2 فیصد ، 34 فیصد اور 25.6 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرائی گئی، عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر، زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات دستیاب ہیں، اس سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے جبکہ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔

مزید خبریں