قوم کشمیریوں کیساتھ کندھا سے کندھا ملاکرکھڑی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں لڑا ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، ملک فاروق اعظم

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم نے کہا ہے قوم کشمیریوں کیساتھ کندھا سے کندھا ملاکرکھڑی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں لڑا ہے ، اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ یہ بات انہوںنے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا بھارت کے ظلم اور جارحیت کی …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم نے کہا ہے قوم کشمیریوں کیساتھ کندھا سے کندھا ملاکرکھڑی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں لڑا ہے ، اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ یہ بات انہوںنے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا بھارت کے ظلم اور جارحیت کی داستان دنیا جان چکی ہے ، کشمیری اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی تاریخ لکھ دی ہے۔ فاروق اعظم ملک نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور جبروظلم جیسے اقدامات نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ہندوستان کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے دنیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ آگے آئے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے کردار ادا کرے۔

مزید خبریں