اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہیدکرنل سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے یہ بات کرنل سہیل عابد شہید کی رہایش گاہ پر کہی ۔ وزیرداخلہ نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کیلےئے صبر جمیل کے لیے دعا کی ۔ وزیر مملکت …
قوم کے بہادر سپوت شہیدکرنل سہیل نے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، احس اقبال وزیر داخلہ کی کرنل سہیل عابد شہید کی رہایش گاہ پر آمد اور لواحقین سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہیدکرنل سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے یہ بات کرنل سہیل عابد شہید کی رہایش گاہ پر کہی ۔ وزیرداخلہ نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کیلےئے صبر جمیل کے لیے دعا کی ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ کر نل سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔








