قیام امن میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،گورنر سندھ

110

کراچی۔ 04 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور ورثا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے تسلسل میں پولیس کا کلیدی کردار ہے،پولیس کو عصر حاضر کی ضروریات فراہم کرنے سے مزید بہتر نتائج یقینی ہیں۔